وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے

98

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب وزیر اعظم کو اپوزیشن کے حالیہ جلسوں کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم پی ٹی آئی کے پارٹی رہنمائوں اراکین پنجاب اسمبلی اور مخصوص بیوروکریٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔