کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

113

لاہور (نمائندہ جسارت)کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ حادثے میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی سلمان اعظم نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ،سول ایوی ایشن ،پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر اسپیشل انوسٹی گیشن بورڈ تشکیل دیا ، تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھا، سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری آفیسرز کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے ، تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں ۔استدعاہے کہ طیارہ حادثے کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور حتمی رپورٹ کوکالعدم قرار دیاجائے۔