جیلی ڈراپس، ڈیمینشیا کے مریضوں کیلئے خوشنما اور ذائقےدار دوا

367

یہ سادہ اور چھوٹے سے جیلی ڈراپس ڈیمنشیا (ایک قسم کا نفسیاتی مرض) کے مریضوں کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔

ڈیمنشیا میں مبتلا افراد کو اکثر یاداشت میں کمی اور روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال بھی شامل ہے جیسے پانی کم پینا اور اسی پانی کی کمی کی وجہ سے ڈیمینشیا میں مبتلا افراد بہت جلد بیمار ہو سکتے ہیں۔

لیوس ہورنبی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جیلی قطرے ایجاد کیے ہیں۔ یہ رنگین قطرے 90 فیصد پانی سے بنائے جاتے ہیں اور مزید ہائڈریشن کیلئے اضافی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں۔

یہ ذائقہ دار اور رنگین ہوتے ہیں تاکہ ان کو زیادہ دل چسپ اور خوشنما بنا کر پیش کیا جاسکے تاکہ ڈیمینشیا کے مریض جو پانی نہیں پیتے وہ یہ شوق سے کھائیں۔