تحریک انصاف کی حکومت نے 17 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا

914

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ڈالر قرض لیا۔ مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا جب کہ کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ستمبر 2018 کو بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر تھے، 30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا اور 30 جون 2020 تک بیرونی قرضے 113 ارب ڈالرتھے۔

واضح رہے کہ حکومت میں آنے سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے متعدد مواقعوں پر اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے، قرضے سےخودکشی کو ترجیح دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جب کسی سے قرض لیتی ہے تو اپنی خودمختاری کا سودا کرتی ہے، آزادی و خودمختاری کو گروی رکھوا دیتی ہے۔