پی آئی اے کا عید میلاد النبی پر مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

840

کراچی: قومی انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے عید میلاد النبی ﷺ  کی خوشی میں حجاز مقدس جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے12ربیع الاول تک جدہ اور مدینہ منورہ کے مسافروں کو کرایوں میں 12 فیصد رعایت دی جائےگی جبکہ انہیں 12 کلو اضافی سامان بھی لے  جانے کی اجازت ہوگی ۔

پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اور جدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا صورتحال کے بعد سعودی عرب میں محدود پیمانے پر عمرہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یکم ربیع الاول کو روضہ رسول ﷺ کو بھی حاضری کیلئے کھول دیا گیا ہے۔