ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، شعیب ملک 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

569

راولپنڈی:شعیب ملک ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 300چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز اتوار کو قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کیخلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا، تجربہ کاربیٹسمین نے 4چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 22بالز پر 56کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران انھوں نے20گیندوں پر 50رنز بھی مکمل کیے، یہ 15برسوں پر محیط طویل کیریئر میں ان کی تیزترین ففٹی شمار ہوئی۔