فراڈ کیس: رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع، فضائیہ ہاؤسنگ

449

اسلام آباد: فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں نیب کراچی کے کلفٹن دفترمیں گزشتہ ہفتے میں اب تک 400سےزائد صارفین میں 1.5 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کاسلسلہ شروع ہوگیاہے اور یہ ادائیگی کاسلسلہ فضائیہ کراچی کےآخری صارف کو رقم کی منتقلی تک جاری رہےگا جبکہ پاک فضائیہ اس ضمن میں اعلی عدلیہ کےاحکامات کا خیر مقدم کرتی ہےاور نیب کی کاوشوں کوقدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔