گوگل میپس میں نیا فیچر شامل

989

نیویارک: انٹرنیٹ کی مقبول ترین کمپنی نے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے میپس ایپلیکیشن میں ’بزی نیس‘ فیچر کا اضافہ کردیا جس کے بعد صارف کو کسی بھی مقام پر ہجوم کے حوالے سے پہلے ہی خبر ہوجائے گی۔

فیچر استعمال کرنے والے صارف کو اس بات کا بھی علم ہوسکے گا کہ جس مقام پر وہ جانا چاہتا ہے وہاں‌کی صورت حال کیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارف کو یہ بات بھی معلوم ہوجائے گی کہ کسی سپراسٹور، پارک، مارکیٹ یا اسپتال میں اس وقت کتنے لوگ موجود ہیں۔

جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو صارف کو بس اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر میپس ایپ کو اوپن کرنا ہوگا یا براؤزر پر گوگل میپس سائٹ پر نقشے پر نیوی گیشن اسٹارٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد پرہجوم جگہ کی تفصیلات ظاہر ہوجائے گی۔