میہڑ،پ ٹ الف کے الیکشن ،شاہ لطیف پینل کی کامیابی

76

میہڑ(نمائندہ جسارت) تحصیل میہڑ کے پرائمری اساتذہ تنظیم پ ٹ الف کی الیکشن چیئرمین الیکشن کمیٹی گلزار عباسی, مرکزی نگران نظیر احمد ملک کی نگرانی میں مین پرائمری سکول میں ہوئی الیکشن میں شہید مخدوم بلاول پینل اور شاہ لطیف پینل میں مقابلہ ہوا دونوں فریقوں کی جانب سے الیکشن بوتھ کے باہر کیمپس لگائے گئے جبکہ 795 ووٹوں سے 728 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں خواتیں اساتذہ بھی شامل تھیں،شاہ لطیف پینل کے صدارتی امیدوار اعجاز چانڈیو اور جنرل سیکرٹری کے امیدور اعجاز منگی 447 ووٹ لے کر 167 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کر لی۔ شہید مخدوم بلاول پینل کے صدارتی امیدوار عبدالصمد بگھیو، جنرل سیکرٹری کے امیداور مجاہد سومرو 280 ووٹ لے سکے۔ الیکشن جیتنے کی خوشی میں کامیاب پینل کے عہدیداروں اور اساتذہ نے خوشی میں ریلی نکال کر ڈوھول پر رقص کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔ اساتذہ کی جانب سے کامیاب پینل کے عہدیداروں کو ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی۔