میہڑ، بے امنی عروج پر، ڈکیت پولیس سے طاقتور ہوگئے

11

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں بے امنی عروج پر، ڈکیت پولیس سے طاقتور ہوگئے، ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئیں، ایک ہفتے میں 100 سے زائد واقعات پیش آنے کے باوجود پولیس کسی ڈکیت کو گرفتار نہیں کرسکی، ڈکیتیوں کے باعث شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے بے امنی کا ذمے دار ایس ایس پی دادو قرار، درجنوں سے زائد احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے باوجود ایس ایس پی دادو نہیں ہٹ سکے، سیاسی مداخلت اور ایس ایس پی دادو کی سست پالیسی کے باعث میہڑ میں ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او چارج چھوڑ کر بھاگ گئے، گزشتہ دو ماہ کے دوراں ایک درجن ایس ایچ اوز تبدیل، کسی بھی ایس ایچ او نے ڈکیتوں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔