ٹائیگرفورس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے آج سے بازاروں کا میں نکلے گی،علی پلھ

197

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آج کے دور میں شوسل میڈ یا کا اہم کر دار ہے گزشتہ روز احساس سینٹر پر خواتین کی ہلاکت پر گورنر اور بالا حکام کی جانب سے شوسل میڈ یا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے آج سینٹر کا دورہ کیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ علی پلھ نے چمبٹرپر یس کلب پر پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے لیے کل سے ٹائیگر فورس اپنا کر دار ادا کر نے کے لیے بازاروں میں اپنا کا م شروع کر نے نکلے گی۔