ٹنڈوآدم ،گیس سپلائی کی عدم فراہمی ، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

121

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم کے قریب کام کے دوران ایکسیویٹر لگنے کے باعث سوئی گیس کی مین لائن ٹوٹ جانے کے سبب شہر میں گیس کی سپلائی معطل ، شہری سخت اذیت میں مبتلا ۔ ٹنڈوآدم گاؤں مٹھوکھوسو کے قریب کھنڈو روڈ پر کام کے دوران ایکسیویٹر لگنے کے سبب سوئی گیس کی مین لائن ٹوٹ گئی جس کے باعث شہر کو گیس کی سپلائی پانچ گھنٹے تک معطل ہو کر رہ گئی۔ علاوہ ازیں حیدرآباد سے گیس انجینئرز کو طلب کر کے مرمت کے بعد شہر کو گیس کی سپلائی جاری کر دی گئی۔ گیس معطل ہونے کے سبب شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔