نوابشاہ ،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول کے اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر احتجاج

94

نواب شاہ(سٹی رپورٹر)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول نواب شاہ کے اساتذہ کی جانب سے مستقل نہ کرنے اور تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سکندر خاصخیلی، محبوب شاہ، صائمہ ودیگر نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 1997ء سے دیہاتی علاقوں میں معمولی تنخواہ پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن 23 سال گزرنے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا جبکہ گزشتہ کئی عرصے سے ہمیں تنخواہ بھی جاری نہیں کی گئی جس کے باعث ہم سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں ضم کیا جارہا ہے جوکہ ہمیں قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بچوں کیلیے کتابیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں مستقل کرکے ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں بصورت دیگر اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔