ٹنڈوالٰہیار،تیزرفتار ٹرک اورموٹرسائیکل میں تصادم ،میاں بیوی جاں بحق

95

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)عثمان شاہ ہڑی کے قر یب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی موقعے پر جاں بحق، بچہ زخمی ،جاں بحق ہو نے والے میاں بیوی حیدر آباد سے ٹنڈوالٰہیار جا رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے ٹنڈوآدم جانے والے موٹر سائیکل سوار ٹنڈوالٰہیار سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اوور ٹیک کر تے ہو ئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا موٹر سائیکل پر فیض محمد عرف فیضو سولنگی اپنی بیوی صائمہ سولنگی اور بچی کے ہمراہ ٹنڈوآدم جا رہے تھے کہ ٹنڈوآوم سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اوور ٹیک کر تے ہو ئے موٹر سائیکل سوارکو قیصر سینٹھرو کے مقام پر ٹکر مار دی جس کے سبب میاں بیوی زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی معصوم بچی اور لاشوں کو عمر ساند پولیس نیاپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیا ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میںکامیاب ہو گیا۔