مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت نواز شیخ عبداللہ کے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، فاروق حیدر

126

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف ریفرنس بارے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق نیب منی لانڈرنگ، میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کیسز میرٹ پر نمٹانے کے لیے پر عزم ہے۔ نیب مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کو قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لیے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے۔ یہ ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلے میں بہترین کارکردگی ہے۔ نیب نئے عزم واستقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔