پاکستان کیخلاف سیریز،زمبابوے کرکٹ ٹیم کل لاہور پہنچے گی

239

لاہور(جسارت نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے کل پاکستان پہنچے گی۔21 تا 27 اکتوبر تک مہمان ٹیم قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی ۔ جس کے بعد 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔