ٹائیگر فورس پورٹل کا آغاز حکومت کا کارنامہ ہے، زرتاج گل

157

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس پورٹل حکومت کا ایک کارنامہ ہے۔ اتوار کو نجی نیوز چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام رضاکار قومی پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جو متحرک نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔