جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریگی

89

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا سیریز کیلیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔جنوبی افریقا سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا جبکہ2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔پاک جنوبی افریقا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔