اپوزیشن سیاسی مفاد کیلیے اداروں کو متنازع بنارہی ہے، عثمان بزدار

102

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لیے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے،اداروں کے دشمن قوم کے دشمن ہیں ،سیاست کو سیاست رہنا چاہیے ، ملک کی دشمنی میں نہیں ڈھالنا چاہیے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کے لیے سبق ہے،عوام نے انتشار کی سیاست کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ تقریروں میں اداروں کو متنازع بنانے کی سازش کی گئی انہوں نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں ملا لی۔عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصر کو پہلے جلسے میں ہی عوام نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔