کل بھوشن کی جگہ نواز شریف نے لے لی ‘ فیصل واوڈا

311

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کل بھوشن کی جگہ نواز شریف نے لے لی ہے، نواز شریف بھارت کی زبان بول رہے ہیں‘پیپلزپارٹی کے بیانیے سے بھارت نوازی کی بو نہیں آتی تاہم ان پر کرپشن اور بیڈ گورننس کے الزامات ہیں۔اتوار کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں آج کل بھوشن کی شکل میں نواز شریف مل گیا ہے،بھارتی میڈیا مودی کو دکھانے کے بجائے نوازشریف کا چہرہ دکھا رہا ہے، اس سے بڑا غداری کا کوئی ثبوت نہیں ہے،آرمی چیف کو سلیکٹ کرنے والے آج ان کو کیوں برا کہہ رہے ہیں، ہماری فوج نے قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں،وہ ہمارا فخر ہیں،دو سال سے چپ نانی آج کیوں بولنے لگی ہیں، احتساب ہو گا کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی ،خواجہ اصف نے حکومت سے نواز شریف کا متبادل بننے کی پیشکش کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف بھارت کا بیانہ لیکر چل رہے ہیں ،وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، نواز شریف پاکستان کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔