اداروں کیخلاف نواز شریف کا بیانیہ شرمناک ہے‘فاروق ستار

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف کے بیانیہ پر سربراہ ایم کیو ایم او آر سی ڈاکٹر فاروق ستار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمے دارانہ اور شرمناک ہے،آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا قیام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے،نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا ہے، جب بانی ایم کیو ایم کی طرف سے ایسا بیان آیا تو مجھ سمیت تمام ارکان ایم کیو ایم نے ملکی سلامتی کے لیے اسکی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا،ارکان(ن)لیگ کی جانب سے اس وقت ہمارے اس فیصلے کو بے حد سراہا گیا،نواز شر یف کی طرف سے افواج پاکستان اور ملک کے خلاف بیان پر ارکان(ن) لیگ کی طرف سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے اس کا مجھے انتظار ہے۔