مریم نوازکی مزارقائد پرحاضری ‘کارکنان تمام رکاوٹیں عبورکر کے اندر داخل

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نوازکی مزارقائد پرحاضری کے وقت لیگی کارکنان کی ہلڑبازی کی وجہ سے مزارقائد انتظامیہ بے بس ہوکررہ گئی اورلیگی کارکنان تمام رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے مزارقائد میں داخل ہوگئے۔مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے وقت مزارقائد انتظامیہ نے ان کی 6 گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن کارکنان دھکم پیل اور ہلڑبازی کرتے ہوئے مزارکے احاطے میں داخل ہوگئے جس پرمزار انتظامیہ کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیںتحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کیپٹن ( ر)صفدر اور دیگر کی جانب سے مزار قائد کے اندرونی حصے میں نعرے بازی کرنے پر اس واقعے کومزار کے تقدس کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح(ن)لیگ نے ماضی میںعدالت عظمیٰ کی عمارت میں گھس کر اس کا تقدس پامال کیا تھا اسی طرح آج مزار قائد کے تقدس کی بھی توہین کی ہے،ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔