شوباز شریف اور مراد علی شاہ کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے، شہباز گل

109

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 2 آسکر ایوارڈز تو آنکھیں بند کر کے پاکستان بھجوا دینے چاہییں، آسکر ایوارڈز سلیکشن کمیٹی کو ایک ایوارڈ اپوزیشن لیڈر شوباز شریف اور دوسرا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صاحب کیلیے بھیجنا چاہیے۔ اتوار کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کبھی یہ لائیو ٹی وی پر بیٹھ کر نم آنکھوں کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر فرماتے تھے خدا کیلیے لوگوں کا سوچیں سیاست نہ کریں اور اب موصوف بہ نفس نفیس جلسوں کا انتظام فرما رہے ہیں۔