عوام کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں‘ عارف علوی

275

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر کے عوام سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، شادی ہالز اور گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں، بغل گیر نہ ہوں۔ان خیالات کاظہار انہوں نے کوروناکے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوام کے نام وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں عارف علوی کا کہنا ہے کہ مکمل قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے، جن ممالک میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے، ان میں یہ دوبارہ پھیل رہا ہے۔ وبا دوبارہ پھیلنے کے تناظر میں مزید چند مہینوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ علما اور میڈیا نے کورونا پرآگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔