تدبر، فراصت، متانت وزیراعظم کو چھو کر بھی نہیں گزرے، احسن اقبال

132

بدوملہی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہپاکستان ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے اس کے وزیراعظم میں تدبر، فراصت اور متانت کی ضرورت ہے اگر کہیں سے مل جائے تو لے لینا چاہیے، مجھے تو لگتا ہے کہ یہ تینوں خصوصیات انہیں چھو کر بھی نہیں گزریں ورنہ کچھ اثر ضرور ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے نے عمران نیازی کے فیوز بُری طرح سے اڑ ا دیے ہیں، عمران نیازی نے جو تقریر کی ہے وہ کسی تھیٹر کے کامیڈین کی تیار کردہ لگتی ہے کسی ملک کے وزیراعظم کی نہیں۔ جس طرح عمران نیازی نقلیں اتارتے ہیں مسخروں والی آوازیں نکالتے ہیں یہ کسی جمہوری ریاست کے وزیراعظم کا منصب نہیں بلکہ تھیٹر کے کامیڈین کا منصب ہی ہو سکتا ہے۔پی ڈی ایم کے پہلے جلسے نے یہ پیغام دیا ہے کہ عمران نیازی کی کمپنی جانے والی ہے اب پاکستان میں اصلی تبدیلی آئے گی جو کہ جمہوری تبدیلی ہوگی۔