مولانا عادل کی شہادت پر جے یوآئی سعودی عرب کا اظہار افسوس

224

جمعیت علما اسلام (سعودی عرب) کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں مولانا ڈاکٹر محمد عادل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو آئی (سعودی عرب) کے جنرل سیکریٹری انجینئر عبدالصبور خان نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوئی بھی سازش ناقابل قبول ہے۔ دریار حرم میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی پرامن اور فرقہ واریت سے پاک پاکستان کے لیے دعا گو ہیں۔