مسلم لیگ ق (سعودی عرب) کی تنظیم سازی شروع

210

پاکستان مسلم لیگ ق (سعودی عرب) ریاض ریجن کی تنظیم سازی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتفاق رائے سے امتیاز احمد کو صدر (ریاض ریجن) اور چودھری عاصم رفیق کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت عابد شمعون چاند نے حاصل کی۔
‫تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اظہر وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی چودھری ظہورالٰہی کی تعلیمات کے مطابق سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا مشن تھا کہ جو بات کریں اس پر خود بھی عمل کریں اور ہماری موجودہ قیادت چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی ان کے مشن کو لے کر بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ق( ریاض ریجن) امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔نائب صدر پی ایم ایل ق (سعودی عرب) چودھری عاصم اور جنرل سیکرٹری جنرل ریاض ریجن عثمان اکرم، ڈاکٹر ضمیر خان، زاہد شریف، شبریز اختر، طارق جنید اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔