ایم ایکس ٹی 20 کے چاروں فائنل مکمل

185

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (سعودی عرب) ایم ایکس ٹی 20 کے چاروں فائنل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن اور سعودی منتخب ٹیم کے سابق کپتان مشہور و معروف آل راؤنڈر ندیم بابر تھے۔
مہمانوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی 20 میچ جدید کرکٹ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ آر سی اے کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز کی کوششوں سے آج سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آر سی اے چیئرمین اور سرپرست محمد انور، صدر طارق جاوید، سینئر نائب صدر ناصر عباسی کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ناصر عباسی، نائب صدرعاشق مغل، امپائرنگ کوآرڈینیٹر عاطف، الیکٹرانک میڈیا اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ کے انچارج سمیع اللہ نجار، میڈیا کوآرڈینیٹر رستم علی اور دیگر آر سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔