پی پی پی (سعودی عرب) کا راشد ربانی کی وفات پر اظہار افسوس

406

پاکستان پیپلزپارٹی (سعودی عرب) کے صدر چودھری تصور حسین، سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور، جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق، نائب صدور جاوید حسین ملک، اظہر شفیق گجر، سردار محمد نصیرخان، چودھری نعیم مقبول، احمد باش، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آفتاب ترابی، انفارمیشن سیکرٹری سیفی، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فہیم میتلا، سیکرٹری مالیات الیاس اعوان، پی آر او افضل گوندل، آیڈیشنل پی آر او عبدالقادر خان، قاضی اسحاق میمن، ملک شفیق اور الیاس مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر وزیر اعلیٰ سندھ راشد ربانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ راشد ربانی نے اپنی پوری زندگی پارٹی کی خدمت کے لیے وقف کی اور انتہائی محنت اور خلوص سے پارٹی کے لیے دن رات کام کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی (سعودی عرب) ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔