امریکا: عالمی امن کا حقیقی دُشمن

139

چینی وزارت دفاع نے چند روز قبل ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے ایک ناقابل تردید حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کو سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہے۔ بظاہر تو چین نے اپنے خلاف خود امریکا کی طرف سے جمع کرائی گئی ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بیان دیا ہے، تاہم حقیقت اس سے ذرا بھی مختلف نہیں کہ امریکا ہمیشہ عالمی امن کےلیے خطرہ رہا اور اب بھی ہے۔ امریکا نے اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کےلیے کئی ریاستیں تباہ کرڈالیں اور ہزاروں انسانوں کا بے دریغ خون بہایا۔ ذرا سے شک اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر ملکوں کے نظام لپیٹ کر رکھ دیے اور معصوم انسانوں پر اذیت ناک ستم ڈھائے۔ موجودہ دنیا کے تباہ حال ممالک کی فہرست دیکھ لیجیے، آپ کو ان سب کی تباہ حالی کے پیچھے اکثر و بیشتر امریکی مفادات ہی نظر آئیں گے۔
امریکا نے اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل جیسی ناجائز ریاست قائم کرکے عربوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا تاکہ وہ ہر دم خطرہ محسوس کرتے رہیں اور امریکا سے امداد طلب کرتے رہیں، لیکن یہ ریاست بنانے کےلیے امریکا نے فلسطین کو تباہ کردیا اور وہاں کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے ساتھ قتل بھی کرایا اور آج بھی فلسطینی نہایت خستہ حالی میں زندگی گزار رہے ہیں اور اپنی ریاست اور قبلہ اول کی آزادی کی خاطر شہادتیں پارہے ہیں جبکہ اسرائیل امریکا کی شہ پر فلسطینیوں پر ستم ڈھا رہا ہے۔ اسی طرح امریکا نے عراق کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ بظاہر کچھ شکوک کا اظہار کرکے امریکا نے عراق پر حملہ کیا اور وہاں ایک طویل عرصے تک غارت گری کا بازار گرم کیے رکھا۔ جب اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا اور عراق کو اچھی طرح تباہ کردیا تو اسے اپنے کیے پر شرمندگی ہونے لگی اور جھوٹی معافی مانگ کر چلتا بنا۔
افغانستان کا معاملہ دیکھا جائے تو یہ بھی امریکا کی اسی ہوس پرستی کا شاخسانہ ہے۔ افغانستان نہایت پرامن ملک تھا اور طالبان کی حکومت میں ترقی و خوشحالی کا سفر طے کررہا تھا۔ گزشتہ دور میں روس کی طرف سے دیے گئے زخم بھرتے جارہے تھے کہ امریکا نے نائن الیون کا ڈراما رچایا اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کا خاتمہ کرکے وہاں کے معصوموں کا بھی بے دریغ خون بہایا اور پورے ملک کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ کون نہیں جانتا کہ جس دن ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ ہوا اس دن وہاں کام کرنے والے تمام یہودی چھٹی پر تھے۔ کون نہیں جانتا کہ یہ سازش کہاں ہوئی اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ لیکن امریکا کو کچھ اور مطلوب تھا، جس کی وجہ سے اس نے سارا الزام افغانستان پر دھرا اور پورے خطے کا امن داؤ پر لگادیا۔
اسی افغان جنگ کی آڑ میں امریکا نے پاکستان کو دوستی کا چکمہ دے کر تباہی و بردبادی کی طرف دھکیل دیا۔ امریکا نے اس جنگ میں پاکستان پر زبردستی کی اور اپنا ساتھ دینے کےلیے مجبور کیا اور ساتھ نہ دینے کی صورت میں پاکستان کو کھنڈر بنا دینے کی دھمکی دی، لیکن پاکستان کو امریکا کا ساتھ دے کر اس سے کہیں زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا جس کا ازالہ کسی طرح بھی نہیں ہو پا رہا اور پاکستان مزید تنزلی کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم رہا اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔ آئے روز بم دھماکوں میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے اور امریکا کی طرف سے تحفے میں دی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان نے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھایا جس کی تلافی کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ یہ اسی اقدام کا نتیجہ ہے، جس کے ذریعے افغانستان کے خلاف ہم نے مسلمانوں کے کھلے دشمنوں کا ساتھ دیا اور اپنے برادر اسلامی ملک پر چڑھائی کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔
مسئلہ کشمیر کے پیچھے بھی بالواسطہ امریکا ہی کا ہاتھ ہے، جو مسلسل بھارت کی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اتنی جرأت مندی سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور اسے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ عالمی ادارے اپنے ہی دوستوں کی مٹھی میں ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا نے جمہوریت کے نام پر جس طرح افریقی ممالک کے ساتھ کیا، وہ بھی ایک الگ داستان ہے۔ جن میں لیبیا اور مصر وغیرہ شامل ہیں۔ ویت نام اور جاپان میں امریکا کی سنگدلی اور مظالم کی جو شرمناک داستانیں تاریخ کے صفحات پر رقم ہیں وہ تو پوری انسانیت کےلیے شرم کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ہر داستان کےلیے ایک پوری کتاب درکار ہے اور کتاب لکھنے کےلیے ایسا حوصلہ بھی چاہیے کہ لکھتے ہوئے ہاتھ نہ کانپیں۔
چھوٹے اور ترقی پذیر ممالک کے پاس خاموشی کے سوا کوئی چارہ نہیں، کیوں کہ عالمی سطح پر جو ادارے دادرسی کےلیے بنائے گئے تھے وہ بھی امریکا اور اس کے ہمنواؤں کے قبضے میں ہیں۔ لہٰذا وہ انہی کے تابع فرمان رہتے ہیں تو کس میں اتنی جرأت ہے کہ وہ امریکا کے خلاف ان اداروں میں جائے؟ اور اگر کوئی چلا بھی جائے تو اسے کبھی یہاں سے انصاف نہیں ملا۔ اس لیے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے ادارے انہی عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں اور اسی کام کےلیے وجود میں آئے ہیں اور انہی اداروں کی آڑ میں امریکا عالمی امن کی تباہی میں مزید سرگرم ہے۔