بحالی کراچی حقوق مزدوروں کے دل کی آواز ہے‘ خالدخان

77

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت حق دو کراچی کو ریفرنڈم میں شہر کے محنت کشوں نے بھرپور طریقے سے کراچی ریفرنڈم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے دوسرے روز بھی کراچی ریفرنڈم زورشور سے جاری وساری ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی ملحقہ یونین جاف مین آزاد لیبریونین اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پورٹ کے آئی سی ٹی لیبر یونین، فارما ٹیک ویلفیئریونین ،میرٹ پیکجنگ ،پیکسار ایمپلائز یونین ،لوڈزمتحدورکرز یونین آدم جی انجیرنگ ڈینم کلاتھنگ گارمینٹس ودیگر 20 اداروں میں حقوق کراچی ریفرنڈم میں ہزاروںمحنت کشوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر صدرNLF کراچی خالد خان نے کہا کہ بحالی کراچی حقوق کراچی کے مزدوروں کی دل کی آواز ہے۔ مزدوروں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں آج صنعتی سائٹ ایریا میں نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت کیمپ لگایاجائے گا ۔ جس میں سائٹ ایریا کے صنعتی مزدور ہزاروںکی تعداد میںاپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔