سندھ کے رہنمائوں کی عقیل احمد کو مبارکباد NLF

83

نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدرشکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر عبد الجبار قریشی، نائب صدر اختر غلام علی، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں عقیل احمد خان کو امیر ضلع حیدرآباد منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابقہ امیر حافظ طاہر مجید نے جس محنت اور جستجو سے حیدرآباد کے سلگتے مسائل کو اجاگر کیا ان معاملات کو نو منتخب امیر اپنے مشن کا حصہ بنائیں گے اور حیدرآباد کی عوام خصوصا محنت کش طبقہ آپکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیںاور سبکدوش ہونے والے حافظ طاہر مجید کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نامسائدحالات کے باوجود حیدر آباد کی عوام اور خصوصا محنت کشوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جس طرح بے باک انداز سے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور اپنی کاووشوں سے ان مسائل کو تحریک بنا کر جلا بخشی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ NLF ان کی جدو جہد اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے امید ہے کہ وہ نو منتخب امیر کے ساتھ تعاون فرمائیں گے۔