ترقی کے لیے وقت کا درست استعمال کریں‘ کامران علی

143

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ (نیلاٹ)، لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ، کراچی نے ایک سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ٹائم مینجمنٹ اور اسٹریس مینجمنٹ، ٹولز فار آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ کا انعقاد کیا۔ جس میں سید امجد علی شاہ بخاری، ذوالفقار احمد ڈھکن، عبدالمالک، اور محترمہ فرحانہ ظہیر نے نہایت مفید اور معلوماتی لیکچرز دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیلاٹ نور الہادی نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی انتہائی مصروفیات میں سے وقت نکالا۔اس تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نور الہادی نے اپنے خطاب میں اس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور ورکشاپ کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنائو کا انتظام کاری اور وقت کی انتظام کاری باہم ساتھ چلتا ہے۔ کسی ورک پروجیکٹ یا ادارے میں کوئی کام مکمل کرنے کے آخری منٹ تک انتظار کرنا تنائو کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے بجائے ورک پروجیکٹ یا ادارے میں آپ کو جن جن کاموں کی ضرورت ہے اسے ترجیح دینے کی کوشش کریں تا کہ آپ اپنے پروجیکٹ یا ادارے کے منصوبوں کو زیادہ بروقت مکمل کرسکیں۔ اس سے آپ کے تنائو کی سطح کم ہوجائے گی اور اپنے کام کو کومیابی سے انجام دے سکیں گے۔
اس ورکشاپ کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کامران علی ہاشمی، ڈائریکٹر جنرل اے جی پی آر کراچی نے اپنے خطاب میں نیلاٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے ایک اہم موضوع پر اس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آپ کو زیادہ دبائو کے بغیر بھاری کام کا بوجھ سنبھالنا ہے تو وقت کی اچھی انتظام کاری ضروری ہے۔ جب آپ کے پاس بہت کام ہوتا ہے تو وقت کا انتظام آپ کو سمت دے کر طویل مدتی دبائو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کے کام کو آپ کے کنٹرول میں رکھتا ہے کہ آپ کہاں جارہے ہیں اور آپ کو اپنی پیداواریت میں کتنا اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
محترمہ انگریڈ کرسٹسن کنٹری ڈائریکٹر، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے اس تقسیم اسناد کی تقریب میں خاص طور سے بذریعہ زوم اسلام آباد سے شرکت کی اور نیلاٹ کو اس اہم ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نیلاٹ اور آئی ایل او کی باہمی شراکت اور کام سے ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو اس ورکشاپ کے ذریعے اپنے وقت کو سنبھالنا سیکھنا اپنی تمام تر ذمہ داریوں میں توازن رکھنا سیکھنا ہے جبکہ آپ کو اپنے تنائو کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ تا کہ آپ اپنے ارادے میں بہتر طور پر اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے سکیں۔ محترمہ انگریڈ کرسٹسن نے شرکائے کورس کے لیے مندرجہ ذیل دو کتابیں بھیجیں جن کو تمام شرکاء کورس میں تقسیم کی گئیں۔
1-Stress Prevention Checkpoints
2-Work Place Stress
اس تقسیم اسناد کی تقریب سے جناب ڈاکٹر فیصل اقبال، نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، آئی ایل او نے بھی خطاب کیا اور نیلاٹ کو اس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اس تین روزہ ورکشاپ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔
Definition and concept of Time Management
Importance and scope of Time Management
Guideline for Time Management
Impact of Time Management on Produdity
Stress Management A Tool for Orgarizational Development
Time Management A Tool for Organizational Developerent
Benefit of Time Management for Managers
تقریب کے آخر میں سید ایوب علی، ورکشاپ کوآرڈینیٹر نیلاٹ نے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی انتہائی امصروفیات میں سے وقت نکال کر اس تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنایا۔
اس ورکشاپ میں گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس اور پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشن، ٹریڈ یونینز اور ایمپلائرز کے اداروں کے 35 شرکاء نے شرکت کی اور جن میں اسناد تقسیم کی گئیں۔