لیاقت علی خان نڈر اور بے باک لیڈر تھے،اخلاق سوہنی

259

کراچی (پ ر ) چیئرمین آل برادری قومی موومنٹ پاکستان اخلاق سوہنی نے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان تحریک آزادی اور آزادی کے بعد نومولود ریاست کی جس طرح خدمت کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وہ نڈر اور بے باک لیڈر تھے، ان خیالات کا اظہار وہ کورنگی میں پہلے وزیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر محفل میلاد وقرآن خوانی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔