سفید چھڑی نابینائوں کے تحفظ کانشان ہے‘افتخار شالوانی

148

کراچی (پ ر) سفید چھڑی نابینائوں کے تحفظ کانشان ہے ‘بصارت سے محروم افراد کی دلجوئی اوران کو سہولتیں وآسانیاں مہیا کرنا ہم نارمل افراد کی اجتماعی ذمے داری ہے۔یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے سفید چھڑی کے عالمی دن پرپاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن کے زیراہتمام طویل نشستی قومی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میںڈی آئی جی ٹریفک کے نمائندے ایس ایس پی محمدعلی امان پیر بھی موجود تھے۔