پیپلز پارٹی ایک کوروناوائرس ہے‘ف لیگ

81

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ پاک افواج کے خلاف باتیں کرنے والے اصل میں پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔گلشن حدید میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے میں جن لوگوں نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگوائے انہوں نے تو اربوں روپے لوٹ کر باہر ملکوں میں ناجائز املاک بنائی ہیں ، پیپلز پارٹی ایک کورونا وائرس ہے ۔