کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی

119

کراچی(صباح نیوز)کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی گئی، ایڈیشنل کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مجموعی طور پر 2لاکھ 4ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 50لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کی فروخت پر دودھ ضائع کیا گیا۔کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ لوگوں کو مناسب اور سرکاری نرخ پر اشیا دستیاب ہوں ۔کمشنر کراچی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II ڈاکٹر وقاص روشن نے متعلقہ مجسٹریٹس کے ہمراہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی اور بیورو آف سپلائی، فوڈ اتھارٹی اور محکمہ وزن اور پیمائش کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔