دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو ائر پورٹ پر روک لیا گیا

174

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سفری شرائط پوری نہ کرنے پر ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔دبئی ائرپورٹ پر موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سفری شرائط پوری نہ کرنے پر اس ہفتے 600 پاکستانی دبئی ائرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیے گئے ہیں۔نئی ٹریول پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور 2 ہزار درہم کی رقم اپنے ساتھ رکھیں ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستانی قونصل خانے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ویزے کے ساتھ 2 ہزار درہم اور ہوٹل بکنگ کروا کر ہی یو اے ای آئیں۔