نیوزی لینڈ ‘جیسنڈا کا2 سے3 ہفتوں میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان

198

ویلنگٹن(صباح نیوز)نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت کی رہنما جیسنڈا آرڈن نے اگلے2 سے3 ہفتوں میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ 1996ء کے بعد سے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی پارٹی نے اتنی اکثریت حاصل کی ہے کہ وہ اکیلے حکومت بنا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے پارلیمان کی 120 میں سے 64 نشستیں حاصل کی ہیں۔