فضل الرحمن کی آصف زرداری سے ملاقات‘ حکومت مخالف اتحاد پر گفتگو

159

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج سابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی ۔ حکومت مخالف تحریک کو شیڈول کے مطابق جاری پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔