پیپلز پارٹی اپنے شہدا سے غداری کررہی ہے، فیاض چوہان

19

لاہور (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حالات نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہدا سے غداری پر مجبور کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مفاد پرست زرداری خاندان نے بھٹو کے نظریات کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے۔ زرداری خاندان صرف اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن، نیب ریفرنسز اور قید سے بچنے کے لیے سارے جتن کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بیگم صفدر اعوان کا کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے کھربوں ڈکار نے میں بڑا نام ہے تو دوسری طرف شریف خاندان ملک دشمن طاقتوں، مودی اور بھارتی را سے ذاتی تعلقات بنانے میں بڑا ہے، اس کے برعکس اخلاق، کردار اور جذبہ حب الوطنی میں انتہائی چھوٹے ہیں۔ فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولا قوم کے بہتر مستقبل کے بالکل متضاد ہے۔