گھوٹکی:دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12ارب کی منتقلی کا انکشاف

394

گھوٹکی(صباح نیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے نواحی گاؤں ولو مہر میں دھوبی کے اکائونٹ سے ہونے والی اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اکائونٹ ہولڈر رمیش کمار نامی شخص ہے جس نے بتایا کہ وہ2009ء میں غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر کا کام کرتا تھا، 2 سال پہلے ملازمت چھوڑدی تھی، اکائونٹ سے کس نے رقم منتقل کی نہیں معلوم۔ ایف بی آر کے مطابق رمیش کمارکے اکائونٹ سے12 ارب78کروڑ71 لاکھ 45 ہزار روپے منتقل ہوئے ، جس پر اسے نوٹس جاری کیا، واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔