ضلع کورنگی میں عوامی ریفرنڈم مہم عروج پر پہنچ گئی

238

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت عوامی ریفرنڈم کے تیسرے دن مہم اپنے پورے عروج پر پہنچ گئی‘ 3یوم کے اضافے کی خبر نے کارکنان میں مزید جوش وخروش پیدا کر دیا ہے۔ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کورنگی لانڈھی کے علاقوں میں قائم پولنگ بوتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی ذمے داران اور پولنگ کمشنر ضلع کورنگی عاشق علی خان،ڈپٹی پولنگ کمشنر عارف رحمان بھی تھے۔