لیڈی ہیلتھ ورکرز کا آج پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان

123

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر اتوار کے روز لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا، حکومت کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے 6 ادوار میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ گزشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 8 رکنی ٹیم کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے ساتھ 6 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے تاہم وہ بھی ناکام رہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ دھرنا دیں گی اور آج بروز پیر دن 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس کی طرف مارچ کریں گی۔ حکومت کی جانب سے ڈی چوک کو چاروں طرف سے کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود اور واٹر کینن بھی موجود ہے۔