نوشہرہ: پی ٹی آئی کے گروپوںمیں تصادم، فائرنگ، ایک جاں بحق

186

نوشہرہ کینٹ (آن لائن/ مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کلاں یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے 2 گروپوں میںمسلح تصادم،ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، ایک گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ دوسرا پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کا حمایتی ہے۔ پولیس کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے شمولیتی جلسے کی جگہ پر2 گروپوںمیں اختلاف اور زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ تحریک انصاف کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر حاجی نورشیر خان اور سابق ناظم یونین کونسل نواں کلے نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او کے مطابق ملزم حاجی نوشیر خان کے حجرے سے 6 مسلح افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے ان کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مارہی ہے۔ پولیس کے مطابق شدید زخمی خورشید خان کی رپورٹ پر حاجی نور شیرخان، اعجاز خان، بختیار پسران ملوک مرحوم، کفایت، نوگل اور شکیل سپران کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے اسپتال جاکر شدید زخمیوں کی عیادت کی اور واقعے پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ رات گئے پرویزخٹک نے تحریک انصاف کے مقتول رہنما حاجی شیرعالم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تصادم اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی جو کچھ ہوا یہ ایک سازش تھی۔ وزیر دفاع نے جاں بحق شخص کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر دفاع نے جاں بحق شخص کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔