مدینہ منورہ، مسجد نبویﷺ میں نماز اور زیارت کا پہلا مرحلہ شروع

887

ریاض: مسجد نبوی میں نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کردیا گیا ہے جبکہ  زیارت کے خواہش مند موبائل ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں روضہ رسول ﷺ کی 75 فیصد تک گنجائش کے حساب سے معتمرین کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ اجازت دی گئی ہے جبکہ مسجد نبوی کی انتظامیہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار روضہ شریف میں نماز اور صلوة و سلام کے لیے آنے والے زائرین کو منظم کر رہے ہیں۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق زیارت کے خواہش مند معتمر ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں گے اور اس کے بغیر کسی کو نماز اور زیارت کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے ماہرین نے حجاج کرام اور معتمرین کو حج، عمرہ   و زیارت کی ادائیگی کے دوران معلومات فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے اردو میں تمام معلومات نہ صرف حاصل کی جاسکیں گی بلکہ باآسانی دوسروں کو بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب خانہ کعبہ میں بھی عمرہ کی اجازت بھی رواں ماہ کے شروع دنوں میں دی گئی ہے اور زائرین کو گروپوں کی شکل میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرواتے ہوئے عمرہ کی اجازت دی گئی ہے اور 4 اکتوبرسے خانہ کعبہ میں 7 ماہ کے تعطل کے بعد معتمرین نے عمرہ ادا کیا ہے جبکہ عمرے کا دوسرا مرحلہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے جس میں معتمرین کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار ہو جائے گی۔