شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، جنوبی افریقہ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی

315

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی، پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

ساؤتھ افریقین ٹیم کی بیس جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے، مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جنوبی افریقہ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائیگی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا جبکہ2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔