زمبابوے کے خلاف سیریز: قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

760

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے 22 سے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جاسکتا ہے، سیریز سے قبل انٹرا اسکواڈ ون ڈے میچیز بھی پلان کیے جا رہے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کا نیا شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچزلاہور میں کھیلے جائیں گئے۔

نئے شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان  پہنچے گی،21 تا 27 اکتوبر کو مہمان ٹیم قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی، جس کے بعد 28 تا 29 اکتوبرکو مہمان ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔

پاکستان اور زمبابوے کے  درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ چار نومبر کو مہمان ٹیم  لاہور  چلی جائے گی،جہاں 5 تا6 نومبر کو  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی جس کے بعد 7، 8 اور  10نومبر کوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گئے۔