ایک گاؤں کے صرف 2 رہائشی، آپس میں سماجی فاصلہ پر عمل کرتےہیں

596

روم: اٹلی کے صوبے پیروگیا میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کے صرف 2 باسی ہیں اور وہ بھی آپس میں سماجی فاصلے کا خیال اور ماسک پہنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ قصبہ اٹلی کے صوبے پیروگیا کے علاقے امبیریہ میں واقع ہے جس کا نام نورٹوس ہے اور یہ سطح سمندر سے 900 میٹر اونچائی پر واقع ہے جبکہ  یہاں تک پہنچنا انتہائی دشوار گزار ہے مگر یہ 2 عمر رسیدہ ریٹائرڈ افراد، بیاسی سالہ جیوانی کیریلی اور 74 سالہ جیمپیرو نویلی اس قصبے کے واحد باشندے ہیں۔

بیاسی سالہ جیوانی کیریلی اور 74 سالہ جیمپیرو نویلی، دونوں افراد جب بھی ملتے ہیں تو ماسک پہنتے ہیں اور ایک میٹر کےسماجی فاصلے پر رہ کر گفتگو کرتے ہیں جبکہ  دونوں معمر افراد کا کہنا تھاکہ الگ تھلگ مقام پر رہنے کے باوجود ہم بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہیں۔

بیاسی سالہ جیوانی کیریلی کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا اور معاشرتی دوری کا خیال کرنا صرف صحت کی وجوہات کی بنا پر نہیں ہے جبکہ اگر آپ کو ان اصولوں کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے تو یہ اصول کی بات ہے۔