مکہ المکرمہ: پہلی مرتبہ زائرین کی بڑی تعداد نمازفجر میں شریک

379

مکہ مکرمہ: حرم شریف میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عرب نیوز کے مطابق آج حرم شریف مکہ مکرمہ میں 7ماہ بعد پہلی مرتبہ نماز فجر میں بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلنے کے تناظر میں حرم شریف میں عبادات کے حوالے سے بعض پابندیاں عائدکردی  گئیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق چند ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا اجرا بھی شروع ہوگیا  تھا  جبکہ حرم شریف میں 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں جس میں معتمرین کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار ہو جائے گی۔

واضح رہے سعودی ماہرین نے حجاج کرام اور معتمرین کو حج، عمرہ   و زیارت کی ادائیگی کے دوران معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے اردو اور انگلش میں تمام معلومات نہ صرف حاصل کی جاسکیں گی بلکہ باآسانی دوسروں کو بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔